تازہ ترین خبریں

اسلامی مزاحمتی تحریک کا صہیونی ٹھکانوں پر میزائل حملے

فلسطینی مزاحمتی تحریک نے اسرائیلی فضائی حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل داغے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک نے غزہ کی پٹی پر ہونے والے صہیونی فضائی حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

الجزیرہ نیوز کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کی جانب سے میزائل فائر کئے جانے کے بعد صہیونی رہائشی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور بار بار خطرے کی گھنٹی بجائی جارہی ہے۔

 اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان ”فوزی برهوم” کا کہنا ہے کہ صہیونی علاقوں پر میزائل حملے غاصب فوج کی جانب کی جانے والی حالیہ بمباری کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہتے فلسطینوں پر ظلم و بربریت کا منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close