تازہ ترین خبریں

افغانستان میں جنگ بندی نہ ہوسکی طالبان حملے جاری/ متعدد اہلکار ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 9 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے شمالی صوبے قندوز کے چک پوسٹ پر طالبان نے حملہ کردیا جس  کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ 2 پولیس اہلکار لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے یہ حملے عیدالفطر کے موقع پر کی گئی سہ روزہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد کیے گئے ہیں۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں 19 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ افغان حکومت نے طالبان کے ساتھ جنگ بندی کی مدت میں 10 دن کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close