تازہ ترین خبریں

امریکی فوج کی داعش کے خلاف طالبان کے اہم مورچوں پر بمباری

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے صوبہ ننگرہار میں داعش کے خلاف طالبان کے اہم پوسٹوں پر شدید بمباری کی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی مسلح افواج کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ ننگرہار کے علاقے«خوگیانی»  میں داعش کے خلاف طالبان کے کئی ٹھکانوں پر بمباری کرکے داعشی دہشت گردوں کی مدد کی ہے۔

مقامی لوگوں نے خبررساں ادارے ”نن تکی آسیا” کے نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات امریکی جنگی جہازوں اور ڈروں طیاروں نے داعش کے خِلاف متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کے مسلح افراد داعشی دہشت گردوں کے خلاف ایک اہم کارروائی کی تیاری کررہے تھے جسے امریکی فوج نے ناکام بنادیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل افغان صدر نے طالبان کے خلاف یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اشرف غنی نے کہا تھا طالبان کے علاوہ داعش سمیت باقی دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکہ داعش کو افغانستان میں پھلنے پھولنے کا پورا موقع دے رہا ہے ۔ دو سال سے افغان عوام نقصانات پر چیخ رہے ہیں ان کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کابل حکومت اور امریکہ داعشی دہشت گردوں کو طالبان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close