تازہ ترین خبریں

سعودی عرب: ایران کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں ۴ افراد کو سزائے موت

سعودی عرب میں ایک عدالت نے ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 4 افراد کو سزائے موت اور متعدد کو قید کی سزا سنا دی ہے۔

سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی ایک ضلعی عدالت نے ایران کے ساتھ تعاون کے الزام میں 4 افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے۔

 عدالت نے ان افراد پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے لئے جاسوسی کے سلسلے میں ایک ٹیم تشکیل دی جس کا مقصد سعودی عرب کی بڑی شخصیات کو نشانہ بنانا تھا۔

 سعودی عرب کی عدالت کا کہنا ہے کہ ان افراد نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کیمپوں میں ٹریننگ بھی حاصل کی اور سپاہ نے انہیں دھماکہ خیز مواد بنانے کی تربیت بھی دی۔

 عدالت کا کہنا ہے انہوں نے ایک سیاحتی کمپنی بھی بنایا تھا جس کی فعالیت کا مجوز منسوخ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آل سعود کو اندرونی طور پر بدترین خلفشار کا سامنا ہے۔ سعودی حکام اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے مختلف بہانے تلاش کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close