تازہ ترین خبریں

پاکستان سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم القدس منایا جا رہا ہے

قبلہ اول کی صیہونی قبضہ سے آزادی کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم القدس منایا جا رہا ہے، دنیا کے بیشتر ممالک میں اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کے خلاف مسلمان سراپا احتجاج ہیں-

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، قبلہ اول کی صیہونی قبضہ سے آزادی کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم القدس منایا جا رہا ہے، دنیا کے بیشتر ممالک میں اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کے خلاف مسلمان سراپا احتجاج ہیں-

واضح رہے کہ رہبرکبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رح) کے حکم کے مطابق عالمی یوم القدس ہر سال مظلوموں کی حمایت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور دنیا کا ہر ذی شعور ظلم کو انسانی تقاضوں کی توہین سمجھتا ہے۔

یوم القدس کے حوالے سے دنیا کے بیشتر ممالک میں آج ریلیاں، جلسے اور جلوس نکالے جارہے ہیں جن میں بڑی تعداد میں شریک لوگ القدس کے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں جن پر اقوام عالم سے اس غیر قانونی قبضے اور اس پر امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کی کھلی جارحیت کے خلاف نعرے درج ہیں

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں یوم القدس کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد ہوئی جن میں بڑی تعداد میں سماجی تنظیموں نے اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس غیر قانونی قبضے کے خلاف آواز بلند کی-

اسی طرح مشرق وسطی کے بیشتر ممالک میں یوم القدس کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، شام، عراق، بحرین اور لبنان کے ساتھ یمن میں بھی بڑی تعداد میں شہری یوم القدس مناکر فلسطین کے نہتے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی منارہے ہیں،  بیشتر یورپی ممالک میں مختلف اوقات میں ریلیاں نکالی جائیں گی اسی طرح امریکا کینیڈا میں بھی مقامی سطح پر عالمی یوم القدس منایا جائے گا-

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close