تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی: درجنوں وارداتوں میں ملوث شرپسند گرفتار


پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی کارروائی میں گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سندھ رینجرز نے لیاری کے علاقے علی محمد محلہ میں کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے غفار ذکری گروپ کا کارندہ شہزاد عرف فیضو دادا کو گرفتار کرلیاہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم شہزاد عرف فیضو دادا ٹارگٹ کلنگ، قانون نافذ کر نے والے اداروں پر حملوں، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ ملزم کے خلاف بغدادی تھانے میں 25ایف آئی آرز درج ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ملزم کے سرکی قیمت 3 لاکھ روپے مقرر تھی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close