تازہ ترین خبریں

مغربی افغانستان میں متعدد سیکیورٹی فورسز کا طالبان میں شمولیت کا اعلان

مغربی افغانستان کے صوبہ فراہ میں سیکیورٹی فورسز کے متعدد اہلکاروں نے طالبان میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ فراہ کے گورنر«غوث الدین» کا کہنا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کے متعدد اہلکاروں نے اسلحہ سمیت طالبان میں شمولیت اختیار کرلیا ہے۔

صوبہ فراہ کے گورنر نے ریڈیو آزادی کو انٹریو دیتے ہوئے کہا طالبان میں شمولیت اختیار کرنے والے اہلکاروں کا تعلق صوبہ ھرات کے شہر ”شنیدند” سے تھا اور ان کے طالبان سے پہلے سے روابط کا انکشاف ہوا ہے۔

دوسری طرف طالبان کے ترجمان «قاری یوسف احمدی»  نے سیکیورٹی فورسز کی طالبان میں شمولیت کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشہ ماہ افغان سیکیورٹی فورسز کے ۵ کمانڈر ۱۳۰ اہلکاروں کے ہمراہ طالبان میں شامل ہوگئے تھے۔

افغان پارلیمنٹ کے رکن «داود سلطان‌زوی»  نے تسنیم نیوز کے نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغان سیکیورٹی فورسز کا طالبان میں شمولیت کے کئی وجوہات ہیں ان میں سے ایک، ملک میں غیر ملکی افواج کی مداخلت ہے، کیونکہ کوئی بھی افغان شہری غیرملکیوں کو اپنے ملک میں برداشت نہیں کرسکتا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close