تازہ ترین خبریںپاکستان

پروفیسر حسن عسکری نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر

پروفیسر حسن عسکری رضوی نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب بن گئے ہیں ،ان کا انتخاب پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے عمل میں آیا ۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعلی پنچاب کے لئے پروفیسر حسن عسکری کا نام متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔

  چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کا نام زیر غور آیا، اراکین الیکشن کمیشن نے حکومت کی جانب سے تجویز کردہ ایڈمرل (ر) ذکاءاللہ اور جسٹس (ر) سائر علی کے ناموں پر غور کیا، جبکہ اپوزیشن کے تجویز کردہ ناموں ایاز امیر اور پروفیسر حسن عسکری رضوی کے ناموں پر بھی غور کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق آرٹیکل 224 کے تحت الیکشن کمیشن ممبرز نے پروفیسر حسن عسکری رضوی کو نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close