تازہ ترین خبریںگلگت بلتستان

آرڈرز کی بجائے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ ڈکلیئر کیا جائے، شیعہ علماءکونسل

شیعہ علماءکونسل پاکستان نے گلگت بلتستان آرڈر 2018ءکو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی و آئینی حقوق نہیں دیئے جاتے اس وقت تک ان کی محرومیوں کا ازالہ نہیں کیا جاسکتا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے گلگت بلتستان آرڈر 2018ءکو مسترد کرتے ہیں۔

 شیعہ علماء کونسل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سمیت وفاقی حکومت کو چاہیے کہ فی الفور آرڈر2018ء کو کلعدم قرار دے اور عوامی امنگوں کے مطابق آئینی صوبے کا اعلان کریں۔

شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ واحدی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کی طرح سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھی نمائندگی ملنی چاہیے۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ علامہ سید ساجد علی نقوی واضح کہہ چکے کہ گلگت بلتستان آرڈر 2018ء بالکل غلط اقدام ہے ہم عوام کے حقوق اور گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ قرار دینے کا مطالبہ ایک عرصہ سے کررہے ہیں کیونکہ خطہ کی عوام کو باقاعدہ صوبائی شناخت دے کر ہی ان کے حقوق کا تحفظ کیا جاسکتاہے۔

علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ جب تک گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی و آئینی حقوق نہیں دیئے جاتے اس وقت ان کی محرومیوں کا ازالہ نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت پورے گلگت بلتستان کی عوام سراپا احتجاج ہے اور وہ مطالبہ کررہی ہے کہ انہیں ان کا آئینی حق دیا جائے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کی طرح سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی ملنی چاہیے، عوام کے ان کے بنیادی جائز حقوق کےلئے ہم پہلے بھی آواز بلند کرتے رہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close