تازہ ترین خبریں

قطرکا سعودی عرب سمیت ۴ عرب ملکوں کے اشیاء پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

قطری حکام نے ملک بھرمیں سعودی عرب سمیت ۴ عرب ملکوں کے اشیاء پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، قطری نےحکام نے ملک بھر میں گزشتہ سال قطر کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک کی اشیا پابندی عائد کرنےکا اعلان کیا ہے۔

 قطر کے وزارت معاشیات نے دکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری طور پر سعودی عرب، بحرین اور مصر سے بر آمد کی گئی اشیا کو اپنی دکانوں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

وزارت کا کہنا تھا کہ انسپیکٹرز دکانوں کا دورہ کریں گے اور احکامات پر عمل در آمد کا جائزہ لیں گے۔

قطرحکومت کے کمیونکیشن آفس (جی سی او) کا کہنا تھا کہ وہ صارفین کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔جی سی او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رکاوٹ بننے والے ممالک میں بننے والی اشیا جو ان ہی رکاوٹوں کی وجہ سے جی سی سی کے کسٹمز ٹیرٹری کو پاس نہیں کرتیں کو مکمل طور پر انسپیکشن اور کسٹمز کے طریقہ کار سے گزرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر اپنی تجارت کی پالیسی کو کثیر الجہتی اور دو طرفہ معاہدوں کے حساب سے طے کرتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ احکامات خیلیجی بحران کے ایک سال گزرنے کے چند دنوں کے بعد ہی جاری کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ خلیجی ممالک نے قطر کا تجارتی اور سفارتی بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close