تازہ ترین خبریںپاکستان

عمران خان 2 روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دوروزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ نئے پاکستان کیلئے انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات کیلئے بھرپور انتخابی مہم جاری ہے، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بنوں ، سرگودھا کے دورے کے بعد آج کراچی پہنچیں گے اور مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔

عمران خان آج دوبجے فکس اٹ کی جانب سے بے سہارا بچوں کے لیے بنائے جانے والے گھرکا افتتاح کریں گے اور شام ساڑھے پانچ بجے عامرلیاقت کے ہمراہ حلقہ این اے 245 اور چھ بجے اپنے حلقہ انتخاب این اے 247 کا دورہ اور انتخابی مہم کا جائزہ لیں گے۔

سربراہ پی ٹی آئی پونے آٹھ بجے علی زیدی کے ساتھ این اے دوسوچوالیس ،رات ساڑھے آٹھ بجے این اے 242 کا دورہ کریں گے، رات سوا نو بجے این اے 250، دس بجے فیصل واوڈا کے ساتھ این اے 249 کا دورہ کریں گے۔

رات ساڑھے دس بجے امیدوارخرم شیرزمان کے حلقے پی ایس 110 کے مختلف کا دورہ کریں گے اور اور کارکنوں سے خطاب کر کے ان کا لہو گرمائیں گے۔

خیال رہے کہ عمران خان کراچی کے حلقہ این اے 243 سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

کراچی دورے کے بعد پانچ جولائی کو صوابی اور چارسدہ ، چھ جولائی کو سوات، سات جولائی کو جہلم اور گجرات، آٹھ جولائی کو ایبٹ آباد اور ہری پور، نو اور دس جولائی کو اندرون سندھ اور گیارہ جولائی کو رحیم یار خان میں جلسہ ہوگا۔

بارہ جولائی کو گوجرانوالہ اور قصور، تیرہ جولائی کو راولپنڈی، چودہ جولائی پشاور اور مردان، پندرہ جولائی کو سیالکوٹ اور فیصل آباد، سولہ جولائی میانوالی اور بنوں میں جلسہ ہوگا، اٹھارہ اور انیس جولائی عمران خان لاہور میں گزاریں گے۔

بیس جولائی کو بہاولپور اور ملتان، اکیس جولائی کو لاہور کے نو مقامات پر جلسے ہوں گے جبکہ 22 جولائی کا دن عمران خان کراچی میں گزاریں گے۔

دھواں دھار انتخابی مہم کے آخری دن 23 جولائی کو پی ٹی آئی کا فیصلہ کن انتخابی اجتماع اسلام آباد میں ہوگا۔

 

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close