تازہ ترین خبریںپاکستان

پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ۵ دہشت گرد گرفتار اسلحہ برآمد

نوشکی میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 5 شرپسندوں کو گرفتارکرکے راکٹ لانچرز، دستی بموں سمیت بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات قبضے میں لے لی۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نوشکی میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کارروائی  کے دوران 5 شرپسندوں کو گرفتارکرکے راکٹ لانچرز، دستی بموں سمیت بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات قبضے میں لے لی۔

رپورٹ کے مطابق کوسٹ گارڈز نے حب میں کارروائی کے دوران 11.40ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کرلیا ہے۔

مقامی ذرائع  کے مطابق افغانستان سے آنے والی 8لینڈ کروزرگاڑیوں کو سیکیورٹی فورسز نے عیسیٰ چاہ اور سید شاہ کے مقام پر روکنے کی کوشش کی گاڑیوں میں سوار شرپسندوں نے ایف سی پر فائرنگ کردی جس سے ایک ایف سی اہلکار شفقت حسین زخمی ہوگیا، ایف سی نے جوابی فائرنگ سے ایک زخمی سمیت 5شرپسندوں کو گرفتارکرکے 2 گاڑیاں، کروڑوں روپے مالیت کی افیون، مارفین، راکٹ لانچرز سب مشین گنیں، راکٹ مشین گنیں ہزاروں راؤنڈز، ایرانی فورسز کی وردیوں سمیت دوسرا تخریبی مواد قبضے میں لے لیا۔

حب سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے علاقے نلینٹ میں کارروائی کرکے بھاری مقدار منشیات برآمد کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا کوسٹ کارڈ کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ایک خالی مکان میں چھپائی گئی ایک ہزار 10 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

برآمد شدہ منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 40۔11 ملین ڈالرز بتائی جاتی ہے،  ایک اور کارروائی میں گوادر میں دوران چیکنگ مختلف گاڑیوں سے 8500 لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل برآمدکرلیاگیا، کارروائیوں کے دوران 6 افراد کو حراست میں لیاگیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close