تازہ ترین خبریںپاکستان

وزیر اعظم کا ٹیکس نادہندگان کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی جانب ٹیکس نادہندگان کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا ہے، سیاست دان اسکیم سے فائدہ نہیں‌ اٹھا سکیں گے.

رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے اسکیم کا اعلان کیا. ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے انقلابی ٹیکس اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، پالیسی میں 5 بنیادی نکات ہیں.

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، قومی شناختی کارڈ نمبراب نیشنل ٹیکس نمبر ہوگا،شناختی کارڈ ہولڈر ایک فارم کےذریعے ٹیکس بھر سکیں گے.

انھوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کا مقصد یہ ہے کہ شہری اپنے اثاثے ظاہر کریں، جو بھی ایمنسٹی اسکیم حاصل کرے گا، وہ ٹیکس بھی ادا کرے گا، ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والا ٹیکس دہندہ بنے گا، ایمنسٹی اسکیم لینےوالوں کو5 فیصد ون ٹائم پنالٹی بھرنا ہوگی.

وزیر اعظم نے کہا کہ جن لوگوں کے پیسے ملک سے باہر ہیں، انھیں 2 فیصد پنالٹی بھرنی پڑے گی، مثال کے طور پر اگر آپ 100 ڈالر ملک میں لائیں گے، تو 2 ڈالر بھرنے پڑیں گے، جائیداد ظاہر کریں گے تو اس پر 3 فیصد پنالٹی بھرنا پڑے گی.

اے آر وائی نیوز کے مطابق انھوں‌ نے کہا کہ جولوگ ٹیکس ادانہیں کرتے ان کے خلاف کارروائی بھی کرسکتے ہیں.

 انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس ریٹ کو بہ تدریج کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بارہ لاکھ سے 24 لاکھ انکم پر 5 فیصد ٹیکس ہوگا، 48 لاکھ تک پرانکم ٹیکس کی شرح 10فیصد ہوگی، ایمنسٹی اسکیم کامقصد یہ نہیں کہ حکومت ریویو حاصل کرسکے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سیاست داں اس اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے.

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close