تازہ ترین خبریں

قندوزمدرسے پر حملہ دہشت گردی ہے، نیٹو نے پاکستان اور افغانستان کا امن تباہ کیا: سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے افغانستان میں مدرسے پر بمباری کرنے والے دہشت گرد ہیں، امریکا اور اس کے ایجنٹس نے مل کر مدرسے پر حملہ کیا جس کی شدید  مذمت کرتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئےسراج الحق کا کہنا تھا کہ مظلوم افغان عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، افغانستان سے نیٹو فوج کا انخلا بہت ضرور ہے، نیٹو فوج کی وجہ سے خطے کو مزید خطرات کا سامناہے، نیٹو کی ہی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کا امن تباہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے قندوز میں بمباری کر کے 100 سے زائد بچوں کو شہید کردیا، اتنے بڑے واقعے پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں؟ ہمیں نظر آرہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

سربراہ جی آئی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت ایک دن میں 14 نوجوانوں کو شہید کر رہا ہے، کشمیریوں کو تنہا نہ چھوڑا جائے بلکہ بین الاقوامی سطح پر ان کے لیے آواز اٹھانی چاہیے، او آئی سی اور سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے، مقبوضہ کشمیر کی تحریک تکمیل پاکستان کی تحریک ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل افغان صوبہ قندوز کے ضلع دشت آرچی میں واقع مدرسے پر افغان فورسز کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا تھا۔

افغان فورسز کے مطابق یہ حملہ طالبان کے تربیتی مرکز پر کیا گیا تھا جہاں انہیں طالبان کمانڈروں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، تاہم بعد ازاں حملے میں بچوں اور عام شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، حملے میں 50 کے قریب افراد مارے گئے تھے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close