تازہ ترین خبریںپاکستان

مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ، دو سے سولہ گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

پاکستان کے مختلف علاقے شدید گرمی کے لپیٹ میں ہیں اور دو سے سولہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان کے مختلف علاقے شدید گرمی کے لپیٹ میں ہیں اور دو سے سولہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں تین سو ایک فیڈرز اب بھی ایسے ہیں جہاں روزانہ بارہ سے سولہ گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے۔

ایک ہزار پانچ سو اکتالیس فیڈرز پر دو سے چھ جبکہ آٹھ سو فیڈرز پر آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، اس کے مطابق چالیس فیصد شہری اب بھی لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنے پر مجبور ہیں۔

حکومت کا موقف ہے کہ جن فیڈرز پر بجلی کی چوری دس فیصد سے کم ہوگی، وہاں بجلی نہیں جائے گی اور سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک میں بجلی سپلائی کرنے والے 8600 فیڈرز میں سے اس وقت 5297 فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن یعنی آئیسکو کے 710 فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی، خیبرپختونخوا کے پورے صوبے کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن صرف 309 فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی ہے۔

اندرون سندھ میں میرپورخاص، حیدرآباد، تھرپارکر سمیت بیشتر زیریں سندھ کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن حیسکو کے صرف 204 فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی۔

بلوچستان کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے صرف 61 فیڈرز کو لوڈشیڈنگ فری قرار دیا گیا ہے، سب سے کم لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ فیڈر سیپکو کے ہیں جس کے صرف 24 فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، سیپکو، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، گھوٹکی، نوشہروفیروز اور جیکب آباد کے علاقوں میں بجلی فراہم کرتا ہے۔

کراچی کے بیشتر علاقوں میں بھی دو سے تین گھنٹے تین ٹائم لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جبکہ شہری اوور بلنگ پر کے الیکٹرک سے نالاں نظر آتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں بجلی کی کمی کی اصل وجہ بجلی کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close