تازہ ترین خبریں

اقوام متحدہ کے نمائندے کی سید عبدالملک الحوثی سے ملاقات

یمن میں قوام متحدہ کے نمائندے نے انصاراللہ کے رہنماء سے اہم ملاقات کی ہے۔

المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن میں قوام متحدہ کے نمائندے نے انصاراللہ کے رہنماء سے اہم ملاقات کی ہے۔

یمنی انقلابی کمیٹی کے چئرمین محمدعلی الحوثی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے نمانئدے نے اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی سے ملاقات کی ہے۔

اقوام متحدہ کے نمائندے نے عبدالملک الحوثی سے یمن کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے نمائندے گریفیٹس گزشتہ روز یمن کے تمام فریقوں کو مذاکرات کی دعوت دینے صنعا پہنچ گئے تھے۔

 خیال رہے کہ صنعاء میں اسلامی تحریک کے رہنما سے ملاقات کے لئے بھیجا گیا اقوام متحدہ کا یہ پہلا نمائندہ ہے۔

 یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی کوششوں سے اس سے قبل بھی تین مرتبہ یمن جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات ہوچکے ہیں لیکن سعودی عرب کے عدم تعاون کی وجہ سے مذاکرات ناکام ہوگئے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close