تازہ ترین خبریںپاکستان

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئیں

پاکستان میں خواتین کی تعلیم اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کرنے والی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ساڑھے 5سال بعد وطن واپس پہنچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق، ملالہ یوسف زئی اپنے والد ضیاء الدین کے ہمراہ فلائٹ نمبر ای کے 614 کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں جبکہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران وہ جمعرات کو وزیر اعظم آفس میں تقریب میں شرکت کریں گی۔

رپورٹس کے مطابق ملالہ یوسف زئی پاکستان میں 4 دن قیام کریں گی جس دوران وہ مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

یاد رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو 2012 میں سوات میں اسکول سے واپسی پر حملہ کرکے زخمی کردیا گیا تھا، اُس وقت ان کی عمر صرف 15 برس تھی، انھیں خواتین کی تعلیم کے لیے آواز اٹھانے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔

2014 میں ملالہ کو صرف 17 سال کی عمر میں امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔

اگست 2017 میں ملالہ نے دنیا کی مشہور جامعات میں سے ایک برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا، جہاں وہ سیاست، فلسفہ اور معاشیات کے مضامین پڑھ رہی ہیں۔

ملالہ یوسف زئی مسلسل تین سال دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں بھی شامل رہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close