تازہ ترین خبریںپاکستان

سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپس آنے سے انکار کردیا

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے وطن واپس آنے سے انکار کردیا ہے تاہم ان کے کیخلاف آئین شکنی کیس کی خصوصی عدالت آج جمعرات کو سماعت کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق، وزارت داخلہ کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کے باوجودپرویز مشرف کی طرف سے واپسی سے انکارکیا گیا ہے جب کہ امکان ہے کہ عدالت پرویز مشرف کی واپسی کے حوالے سے کوئی حکم جاری کریگی۔

 اکسپرس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی اوربلوچستان ہائیکورٹ کی جج جسٹس طاہرہ صفدر پر مشتمل 3رکنی عدالت مقدمہ کی سماعت کریگی۔

دریں اثنا وفاق کی جانب سے نامزد پراسیکیوٹر اکرم شیخ عدالت کو ملزم کیخلاف یکطرفہ کارروائی کرنیکی استدعا کریں گے۔

ادھر قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف یا ان کے وکیل کی طرف سے اس طرح کے جواز وطن واپس نہ آنے کے بہانے ہیں، وہ کسی صورت واپس نہیں آئیں گے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close