تازہ ترین خبریںپاکستان

وفاقی کابینہ: چین، صومالیہ اور سعودی عرب سے اہم معاہدوں کی منظوری

وفاقی کابینہ نے چین اور سعودی عرب کےدرمیان جرائم کے مرتکب اشخاص اور سزایافتہ مجرموں کی منتقلی کے معاہدوں پر دستخط کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، وفاقی کابینہ نے چین اور سعودی عرب کےدرمیان جرائم کے مرتکب اشخاص اور سزایافتہ مجرموں کی منتقلی کے معاہدوں پر دستخط کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے چین، سعودی عرب اور صومالیہ کے ساتھ اہم معاہدوں کی منظوری دی جس کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جرائم کے مرتکب اشخاص کی منتقلی اور چین کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی منتقلی کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق صومالیہ اور پاکستان کے درمیان حکومتی سطح پر معاہدے کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی مدد سے صومالیہ کے نیشنل آئیڈینٹی فیکیشن سسٹم کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

کابینہ نے انسانی اسمگلنگ روکنے کے قانون امتناع انسانی اسمگلنگ ایکٹ 2018 کی بھی منظوری دے دی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close