تازہ ترین خبریںپاکستان

مشرف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہورہائیکورٹ میں سابق صدر پرویزمشرف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، لاہور ہائیکورٹ میں مشرف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس شاہدکریم آج درخواست پرابتدائی سماعت کریں گے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیزایکٹ کے تحت نااہل شخص پارٹی صدرنہیں بن سکتا۔

خیال رہے کہ عدالت نوازشریف کواسی قانون کے تحت پارٹی صدارت سے نااہل کرچکی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 62،63 کے تحت مشرف کو 2013کے الیکشن میں نااہل قراردیاگیا،استدعا ہے کہ عدالت مشرف کوپارٹی صدارت کے عہدے سے نااہل کرنے کاحکم دے۔

یاد رہے کہ پرویز مشرف نے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کررکھا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close