تازہ ترین خبریں

کابل میں خوفناک دھماکہ، کئی افراد ہلاک یا زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے قبل بائی میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے قبل بائی میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پولیس کمانڈر بسم اللہ تابان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور کے ہدف کے بارے میں فی الوقت کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

قبل بائی کے علاقے میں ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

خیال رہے کہ یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا، جب دو روز قبل افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ امن طالبان کے ہاتھ میں ہے۔

ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

گذشتہ ماہ 24 فروری کو بھی افغانستان کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں سمیت 25 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close