تازہ ترین خبریںگلگت بلتستان

گلگت محکمہ زراعت میں کرپشن کا الزام متعدد افسران گرفتار

نیب نے گلگت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں محکمہ زراعت کے کئی افسران کوگرفتار کرلیا ہے۔

مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیب نے گلگت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں محکمہ زراعت کے کئی افسران کوگرفتار کرلیا ہے۔

قومی احتساب بیورو سب آفس گلگت کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں ڈپٹی ڈائریکٹر نظام الدین، ڈی ڈی اوسرسیداحمد، کیشیئراور سٹورکیپرشاہ زرین کو 20ملین روپے سے زائد کی رقم خردبردکرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ زراعت کے تینوں افسران کوعدالت نے14روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افسران پراختیارات کاناجائزاستعمال کرکے جعلی دستاویزات بنانے کے علاوہ محکمہ زراعت چلاس میں کرپشن کرنے کے الزامات ہیں۔

 ادھرڈائریکٹرجنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب انسدادبدعنوانی کے سلسلے میں زیروٹالرنس پریقین رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ نیب کی جانب سے کرپشن کے خلاف پورے ملک میں آگاہی مہم چلائی جارہی ہےاورمزید گرفتاریوں کا امکان ظاہرکیاجارہا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close