تازہ ترین خبریں

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کابیاں، «حوش الضواهرة اور الشفونیة» آزاد کرالئے گئے

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کابیاں، «حوش الضواهرة اور الشفونیة» آزاد کرالئے گئے

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائیاں کرکے «حوش الضواهرة اور الشفونیة» کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات شامی فوج اور عومی رضاکارفورسز نے اس ملک کی فضائیہ کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے  غوطہ شرقی میں واقع  «حوش الضواهرة اور الشفونیة» نامی اہم علاقوں کو مکمل طور پر دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے النشانیہ اور الشفونیہ نامی شہروں کو بھی تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

دوسری طرف غوطہ شرقی میں تکفیری دہشت گرد مخیم الوافدین سے عام شہریوں کو محفوظ پناگاہوں کی طرف منتقل ہونے سے روک رہے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غوطہ شرقی سے عام شہریوں کو نکالنے کے لئے متعدد بسین علاقے میں موجود ہیں لیکن دہشت گرد عام شہریوں کو باہرجانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ غوطہ شرقی میں حکومتی فورسز اور تکفیری دہشت گردوں کے درمیان روزانہ ۵ گھنٹے جنگ بندی کا معاہدے ہوا تھا۔ روس کا کہنا ہے کہ روزانہ پانچ گھنٹے کی جنگ بندی کا مقصد عام شہریوں کو امن کا راستہ فراہم کرنا اور انھیں جنگی علاقہ سے محفوظ مقام تک پہنچانا ہے۔ وہابی دہشت گرد عام شہریوں کو اپنی ڈھال بنائے ہوئے ہیں اور انھیں اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close