تازہ ترین خبریں

طالبان نے تاپی گیس منصوبے کی حمایت کا اعلان کردیا

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاپی گیس منصوبہ افغانستان سمیت پورے خطے کے لئے اہم ہے لہذا بھر پور تعاون کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، طالبان نے تاپی گیس منصوبے کو افغانستان سمیت پورے خطے کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاپی گیس منصوبہ نہایت اہم ہے لہذا عین ممکن ہے کہ امریکہ اس منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش کرے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا آغاز طالبان دور حکومت میں ہوا تھا تاہم افغانستان پر امریکی حملے کی وجہ سے یہ اہم منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کابل حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے تاپی گیس منصوبے میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ تاپی ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت کا مشترکہ گیس پائپ لائن منصوبہ ہے، جس کے تحت گیس پائپ لائن ترکمانستان سے افغانستان، پاکستان اور بھارت تک جائے گی۔ اس دس ارب ڈالر کے منصوبہ کا سنگ بنیاد 13 دسمبر 2015ء کو رکھا گیاتھا۔

دس ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والی 1700 کلومیٹر طویل اس پائپ لائن کو دو سال میں مکمل ہونا تھا تاہم افغانستان میں خانہ جنگی اور دیگر مسائل کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔

یہ پائپ لائن ابتدائی طور پر 27 ارب مکعب میٹر سالانہ گیس فراہم کر سکے گی جس میں سے دو ارب افغانستان اور ساڑھے 12 ارب مکعب میٹر گیس پاکستان اور بھارت حاصل کریں گے

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close