تازہ ترین خبریںپاکستان

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی روڈ پرلینڈنگ کا کامیاب مظاہرہ


پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے آج موٹر وے اور ہائی وے پرمختلف مقامات پر لینڈنگ اور ٹیک آف کاکامیاب مظاہرہ کیا، لینڈنگ کے بعد طیاروں کو موٹر وے پر ہی ایندھن فراہم اور ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی روڈ رن وے پر لینڈنگ کا مظاہرہ کیا ، اس مشق کا مقصدپاک فضائیہ کے ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔
پاک فوج کے مطابق اس مشق کا مقصدپاک فضائیہ کے ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مواصلات، مراد سعیدکےعلاوہ سینئرملٹری افسران اور اعلٰی سول عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یاد رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔
اس سے قبل 26 اور 25 فروری کی درمیانی شب بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور وہ جہاز کا ایونیشن گرا کر فرار ہوگئے تھے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close