تازہ ترین خبریں

جرمنی میں اشرف غنی کے خلاف مظاہرے

جرمنی میں مقیم افغان مہاجرین نے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے اشرف غنی کے خلاف سخت مظاہرے کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، جرمنی  کے شہر مونیخ میں مقیم سینکڑوں افغان تارکین وطن نے صدر اشرف غنی کے خلاف سخت مظاہرے کئے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کابل حکومت اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کررہی ہے۔

مظاہرین نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ کابل حکومت ملک بھر میں بدترین کرپشن میں ملوث ہے لہذا عالمی سطح پر اشرف غنی کی حمایت نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بین الاقوامی برادری افغانستان میں جمہوریت چاہتی ہے تو فوری طور پر اشرف غنی کی حمایت ترک کرے۔

مظاہرین نے مزید کہا: اشرف غنی ہزارہ کمیونٹی کے خلاف ہیں اور ان کے ساتھ سخت امتیازی سلوک رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ہزارہ افغانستان میں سب سے زیادہ غریب اور محروم قوم ہے۔

افغان تارکین وطن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جان و مال ہر وقت خطرے میں ہے ایسی حالت میں افغانستان واپس جانا موت کے کنویں میں چھلانگ لگانے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں جرمنی کے بڑے بڑے شہروں میں تارکین وطن کے خلاف زبردست مظاہرے کئے جارہے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ غیر ملکی تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے۔

جرمنی کے تارکین وطن کے وفاقی دفتر کے مطابق شام کے بعد افغان تارکین وطن کی ایک بہت بڑی تعداد جرمنی میں روزگار کی تلاش میں ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں لاکھوں افغان تارکین وطن آباد ہیں اور پاکستانی حکام افغان حکومت سے مہاجرین کی باعزت واپسی میں تعاون کے خواہاں ہیں۔

کابل حکومت پر پاکستان اور جرمنی سمیت دنیا بھر سے افغان مہاجرین کو واپس افغانستان منتقل کرنے کا شدید دباؤ ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close