تازہ ترین خبریںپاکستان

عام انتخابات میں تیسری سیاسی قوت کی قیادت کروں گا، پرویز مشرف

اسلام آباد: آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سابق صدرپرویز مشرف نے کہاہے کہ لیگی دھڑوں کی طاقت سے بننے والی تیسری سیاسی قوت کوانتخابی عمل میں خود لیڈ کروں گا۔

جی نائن ٹوکرکٹ گراؤنڈاسلام آباد میں منعقدہ جلسے سے وڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہاکہ اے پی ایم ایل میں تمام قوموںکے لوگوںکی نمائندگی ہے ،ہمارے پاس کوئی بدنام سیاستدان نہیں ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ ان لٹیروں سے ہمیں چھٹکارہ پانا ہوگا،عوامی طاقت سے چوروں اورلٹیروں کو اقتدارمیں آنے سے روکیں گے۔ انھوں نے کہاکہ میرا دل خون کے آنسو روتا ہے جب دیکھتا ہوںکہ جو پاکستان عروج پر تھا آج کہاں کھڑا ہے، ملک میں ترقی نہ ہونے کے برابر ہے۔
پرویز مشرف نے کہا کہ اے پی ایم ایل میںکوئی بدنام ، چور ، ڈاکو اور لٹیرا نہیں ہے، حلال کھائیں گے اور پاکستان کومضبوط بنائیں گے،پیسے کی سیاست کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ میرے دوراقتدار میں پاکستان عروج پر تھا، صنعتیں فعال اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا تھا ، ملک میں سرمایہ کاری آ رہی تھی، ملک بھر میں ترقیاتی کام ہو رہے تھے، غریب ، محنت کش اورکسان طبقہ خوشحال ہوا اور غربت میں کمی ہوئی، اب ہر جگہ تباہی نظر آتی ہے،10 سال میں ملک کی کوئی ترقی نہیں ہوئی۔

اس موقع پر پرویز مشرف نے اے پی ایم ایل کے نومنتخب صدرڈاکٹر محمدامجد اورجنرل سیکریٹری مہرین ملک آدم کومبارکباد بھی دی۔

قبل ازیں ڈاکٹر محمد امجد نے جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ شریف برادران کو پیغام دیناچاہتاہوںکہ تم سب اکٹھے ہو جاؤ لیکن ہمارا ایک قائد ہی تم سب پر بھاری ہے۔

مہرین ملک نے کہاکہ آج کا جلسہ ہما ری انتخابی مہم کاآغاز ہے۔جلسے کے دوران پرویز مشرف سے بذریعہ وڈیو لنک رابطہ کرنے میں مشکلات بھی پیش آتی رہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close