تازہ ترین خبریں

شام: جرمنی سے تعلق رکھنے والی ۱۵ داعشی خواتین گرفتار

ایک جرمن اخبار کا کہنا ہے کہ شامی سیکیورٹی فورسز نےجرمن سے تعلق رکھنے والی ۱۵ خواتین گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، شمالی شام میں سیکیورٹی فورسز نے ۱۵ جرمن خواتین کو گرفتار کرلیا ہے جو دہشت گرد تنظیم داعشی صفوں میں شامل تھیں۔

جرمن اخبار ”دی ولٹ” نے لکھا ہے کہ شمالی شام میں داعش کے لئے کام کرنے والی ۸۰۰ سے زائد خواتین گرفتارہوچکی ہیں جنہیں مختلف جیلوں میں قید کیا گیاہے۔

اخبار نےمزید لکھا ہے کہ داعشی خواتین کا تعلق  کینیڈا، فرانس، برطانیہ، ترکی اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے40 مختلف ممالک سے بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی میڈیا نے یورپ سے جاکر داعش میں شمولیت اختیارکرنے والی عورتوں کو شدید خطرہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ داعشی عورتیں یورپ پر خطرے کی نئی تلوار ہیں اور شام اور عراق میں داعش کی صفوں میں کام کرنے والی عورتیں اگر اپنے ملکوں کو واپس جاتی ہیں تو وہ وہاں پر بدامنی پھیلانے کا موجب بن سکتی ہیں۔

 اخباری رپورٹ میں کہا گیاہے کہ یورپی خواتین صرف ثانوی نوعیت کی کارروائیوں پر اکتفا کرنے پر تیار نہیں بلکہ وہ آگے بڑھ کرمرد جنگجوؤں کی جگہ قائدانہ کردار ادا کرنے کی خواہاں ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close