تازہ ترین خبریں

جرمنی کے ساتھ امریکہ سے بھی افغان مہاجرین کا جبری انخلاء جاری

جرمنی کے ساتھ ساتھ امریکا سے بھی افغان پناگزینوں کا جبری انخلاء جاری ہے، کابل حکومت کا کہنا ہے واشنگٹن حکام کابل سے رابطہ کئے بغیر تارکین وطن کو بے دخل کررہے ہیں۔

جرمنی اور امریکا سے افغان پناہ گزینوں کا انخلا ایک ایسے وقت میں جاری ہے کہ امریکی حکام پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر نہ کرنے کی تلقین کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ جرمنی اور امریکا سے افغان پناہ گزینوں کا انخلا ایک ایسے وقت میں جاری ہے کہ افغانستان ناامنی کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ امریکی حکام کو چاہئے کہ افغان پناہ گزینوں کو جبری طور پرملک بدر نہ کریں. کیونکہ کابل حکومت کا واشنگٹن سے افغان پناہ گزینوں کے اخراج کے لئے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے افغانستان کو دہشت گردوں کا مرکز قرار دیتے ہوئے افغان شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے وائس آف امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: کابل نے واشنگٹن سے افغان پناہ گزینوں کے جبری اخراج کے لئے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے۔

افغان وزارت خارجہ کے مشیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کو اس طرح جبری طور پر افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر نہیں کرنا چاہئے کیونکہ کابل حالت جنگ میں ہے۔

واضح رہے کہ کابل حکومت نے ۲۰۱۶ میں یورپی یونین سے ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت افغان پناہ گزینوں کو جبری طورپر ملک بدر کیا جاسکتاہے۔

اسی طرح، جرمنی، سویڈن اور فن لینڈ نے افغان پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے جبری ملک بدری کے بارے میں کابل حکومت سے ایک خاص معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت غیرقانونی افغان تارکین وطن کو ملک بدر کیا جاسکتاہے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ حکومت نے افغان پناہ گزینوں کو جبری ملک بدری کا سلسلہ  جاری رکھا ہوا ہے اورپاکستان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ افغان تارکین وطن کو ملک بدر نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ پاکستان کئی عشروں سے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے، پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین ملک پر بوجھ ہیں اب انہیں اپنے ملک واپس جانا چاہئے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close