تازہ ترین خبریں

شہزادی کونین حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت دنیا بھر میں عزاداری

شہزادی کونین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایران اور پاکستان سمیت پوری میں مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

شیعہ ان اسلام:  شہزادی کونین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایران اور پاکستان سمیت پوری میں مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شہزادی کونین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے مساجد و امام بارگاہوں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ادھراسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہرمشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم شہر میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضہ مبارکہ میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلامی جمہوری ایران کے شہرمشہد مقدس میں بارگاہ حضرت امام رضا علیہ السلام میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے زائرین کا ایک عظیم اجتماع موجود ہے۔

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے ایران کے شہرمشہد اور قم میں امام رضا علیہ السلام اور بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضوں کو سیاہ پوش کر دیا گیا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close