تازہ ترین خبریں

شام کے صوبے ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری

شام کے مشرقی صوبے ادلب میں فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لاتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیاہے۔

الاخباریہ نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے ادلب کے مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی کرکے متعدد شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

فوج کا کہنا ہے کہ ابوالضہور نامی علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا گیاہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی شامی فوج نے الضہورنامی شہر کے ائیرپورٹ کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شامی فوج کو روسی لڑاکا طیاروں کی جانب سے مدد کی جارہی ہے۔

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ الضہور شہر کے ائیرپورٹ کے آزاد ہونے سے النصرہ فرنٹ کو سخت دھچکا لگا ہے۔ الضہور ائیرپورٹ سے صوبہ حماہ، حلب شہر کے جنوبی علاقے  اور دیگر جنگ زدہ علاقوں پر نظر رکھنا زیادہ آسان ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close