تازہ ترین خبریںپاکستان

گلگت بلتستان 40 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، حفیظ الرحمن

وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان پورے پاکستان میں بجلی کی ضرورت کو پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شیعہ ان اسلام نے مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ ہے اور پورے پاکستان میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت سے سرشار ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں 40 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے ریجنل اور نیشنل گریڈ نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ مواقع سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا ہے۔

انہوں نے کہا: اللہ تعالی نے جتنے قدرتی وسائل سے اس خطے کو نوازا ہے شاہد ہی دنیا میں کوئی ایسا خطہ ہو، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس عطیہ خدا وندی کا احساس کریں اور خطے کے بہتر مستقبل کے لئے سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر جدو جہد کریں۔

حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کو برو ئے لا کر عوام کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پاور سیکٹرمیں بہت زیادہ صلاحیت ہے لیکن بدقسمتی سے اب گلگت بلتستان میں پاور پالیسی مرتب نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ہم  توانائی کے سب سے بڑے ذریعے سے محروم ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی کی کمی کی وجہ سے سینکڑوں صنعتی کارخانے بند ہونے کے علاوہ عام شہریوں کو مستقل طور پر بجلی فراہم نہیں کی جاتی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close