تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں موبائل سروس جزوی طور پرمعطل کرنے کا اعلان

کراچی میں  8محرم الحرام کا جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جلوس کے راستوں اور اردگرد کے علاقوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے موبائل سروس معطل رہے گی۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، جلوس کے سلسلے میں ایم اے جناح روڈ اور صدر میں سڑکیں بند اور دکانیں سیل کی گئی ہیں، اندرون سندھ بھی کئی شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔

کراچی میں تین روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی، ایم اے جناح روڈ اور صدر میں جلوس کی گزرگاہوں پر دکانیں تین روز کے لیے سیل کر دی گئی ہی، جبکہ ملحقہ سڑکیں کنٹینر لگا کر بند کردی گئیں۔

مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جلوس کے راستوں اور ارد گرد کے علاقوں میں موبائل فون سروس بھی رات 12 بجے تک معطل کردی گئی ہے۔

ادھر حیدرآباد، سکھر، شہید بے نظیر آباد، خیرپور، لاڑکانہ، شکار پور اور جیکب آباد میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔

سندھ کے کئی شہروں بشمول حیدرآباد شہر اور گرد و نواح،سکھر اور خیرپور میں موبائل سروس معطل ہونا شروع ہوگئی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close