تازہ ترین خبریں

شمالی حلب کے رہائشی علاقوں پر ترک فوج کی گولہ باری

شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ترک فوج نے شام کے شہر شمالی حلب کے مضافاتی علاقوں میں رہائشی مکانات پر گولہ باری کی ہے۔

شمالی حلب کے عفرین،قسطل جندو اور مضافاتی علاقوں پر ترک فوج نے رہائشی علاقوں پر شدیدگولہ باری کی ہے-

 

واضح رہے کہ ترک فوج نے گذشتہ جمعے سے شام کے علاقے عفرین میں کرد ملیشیا وائی پی جی کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

ترک فوج کی زمینی کارروائی بھی سنیچر سے شروع ہوئی ہے جس میں اب تک دسیوں عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں-

 

شام کے صدر بشار اسد نے ترک فوجی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

بشار اسد کا کہنا ہے کہ شام کے شہر عفرین پر ترکی کا حملہ انقرہ کی اسی پالیسی کی طرح ہے جو اس نے بحران شام کے آغاز میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کے لئے اپنائی تھی-

دوسری طرف شام میں حکومت کے مخالف دہشت گرد گروہوں کے اتحاد نے ایک بیان جاری کر کے عفرین شہر پر ترکی کی فوجی جارحیت کی حمایت کی ہے-

 

ادھر روس کی وزارت دفاع کا کہناہے کہ شامی فوج نے مشرقی صوبے ادلب کو دہشت گرد گروہ جبہہ النصرہ کے عناصر سے پاک کرنے اور علاقے میں محصور دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے اپنی کارروائیاں شروع کر دی ہیں-

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت جو دہشت گرد ترک فوج کے محاصرے میں ہیں ان کی تعداد تقریبا پندرہ سو ہے-

 

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے اسی طرح ادلب کے ابوالظہور ہوائی اڈے کے شمال میں چھے کلومیٹر اندر تک پیشقدمی کرتے ہوئے چوبیس دیہی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے جبکہ فوج نے ہوائی اڈے پر اپنا کنٹرول حاصل کرتے ہوئے جبہہ النصرہ کے عناصر کو وہاں سے فرار کرنے پر مجبور کر دیا ہے-

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close