تازہ ترین خبریں

مغربی افغانستان میں پولیس مرکز پر طالبان کا حملہ ۷ اہلکار ہلاک

مغربی افغانستان کے صوبہ فراہ میں طالبان نے پولیس مرکزپر حملہ کرکے ۷ اہلکاروں کو ہلاک اور ۳ کو شدید زخمی کردیا ہے۔

شیعہ ان اسلام : صوبہ فراہ کے گورنرکے ترجمان«محمدعارف شاه جهان»  کا کہنا ہے کہ طالبان نے گزشتہ رات  صوبہ فراہ کے ریگی نامی  ضلع میں ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کیا جس میں سات پولیس اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے.

دوسری جانب طالبان کے ترجمان «ذبیح‌الله مجاهد»  کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ہونے والے حملے میں ۵ پولیس اہلکار ہلاک اور مزید ۲ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ذبیح‌الله مجاهد نے مزید کہا: طالبان نے ”پشترود” نامی علاقے میں کابل حکومت کے زیر انتظام سیکیورٹی فورسز کے ایک اہم مرکز پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ روز اس صوبے کے سید آباد نامی علاقے پر قبضہ کرکے کابل حکام کو بے دخل کردیا تھا، طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں ۵پولیس اہلکار بھی مارے گئے تھے۔

 خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان حملوں میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور کابل حکام بلکل بے بس نظر آرہے ہیں۔

گزشتہ ماہ طالبان نے مغربی افغانستان کے مختلف علاقوں میں ۱۶ پولیس مراکز پر قبضہ کیا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close