تازہ ترین خبریںپاکستان

ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے پاک فوج کے مزید 4 جوان شہید

پاک بھارت سرحد پر ہندوستانی فوج کی جانب سے گولہ باری میں پاک فوج کے ۴ جوان شہید اور جوابی کارروائی میں ۳ ہندوستانی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

 شیعہ ان اسلام، پاک بھارت سرحد پر ہندوستانی فوج کی جانب سے گولہ باری میں پاک فوج کے ۴ جوان شہید اور جوابی کارروائی میں ۳ ہندوستانی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے سرحدوں کی حفاظت پرمامور پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے  جوان ایل او سی پر جندروٹ کوٹلی سیکٹر میں مواصلاتی لائنز کی مرمت میں مصروف تھے جو ہندوستانی فوج کی گولہ باری کے زد میں آکر جام شہادت نوش کرگئے۔

دووسری طرف پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور بھارتی فوج کی توپوں کو خاموش کرادیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close