تازہ ترین خبریں

موصل کا صرف ۴مربع کلومیٹر داعش کے قبضے میں ہے، المیادین

موصل میں داعش کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اب صرف ۴مربع کلومیٹر کا علاقہ داعش کے قبضے میں رہ گیا ہے۔

شیعہ ان اسلام: المیادین نیوز کی رپورٹ کے مطابق موصل میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔

عراقی فوج کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ مغربی موصل کے اکثرعلاقوں کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے اب مزید علاقوں پر فوجی حملے جاری ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عراقی فضائیہ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنارہی ہے جس کے نتیجے میں دہشت گرد مسلسل پسپا ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز کی داعش کے خلاف آپریشن میں پیش قدمی جاری ہے اور عراق  کے اکثرعلاقوں کو داعشی درندوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز کی داعش کے خلاف آپریشن میں عراق  کے اکثرعلاقے داعشی درندوں سے مکمل طور پر آزاد کرالئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے  (پیر 17 اکتوبر2016) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close