تازہ ترین خبریں

عراق بھرمیں آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے کئے جائیں گے

مقتدا الصدر نے عراقی قوم سے ملک بھر میں آل خلیفہ کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔

شیعہ ان اسلام: مقتدا الصدر نے عراقی قوم سے ملک بھر میں آل خلیفہ کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔

مقتدا الصدر کی اپیل پر کل عراق بھر خاص کر بغداد میں بحرینی سفارتخانے کے سامنے شیعہ مخالف پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ کے سیکیورٹی فورسز نے شیعہ رہنما شیخ عیسی قاسم اور ان کے حامیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ایک شہری کو شہید اور متعدد افراد کو زخمی کردیا ہے۔

بحرین کی عوام نے شیخ عیسی قاسم کے خلاف سنائی جانے والی نام نہاد عدالتی حکم نامے کے خلاف، ملک بھر خاص کر شیخ عیسی قاسم کے گھر کے مضافات میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کررہے ہیں۔

آل خلیفہ کے کرایے کے سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کرکے مختلف شہریوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ہے۔

یاد رہے  کہ آل خلیفہ کو آل سعود اور آل یہود(اسرائیل) کی حمایت حاصل ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close