تازہ ترین خبریں

مشرقی افغانستان میں امریکی فوجیوں کے قافلے پر خودکش حملہ

افغان حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبے ننگرھار میں امریکی فوجیوں کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا ہے۔

شیعہ ان اسلام: افغان حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبے ننگرھار کے علاقے بٹی کوٹ میں امریکی فوجیوں کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا ہے۔

ننگرھارگونر کے ترجمان عطااللہ نے افغان ذرائع کو بتایا ہے کہ بٹی کوٹ میں امریکی فوجیوں پر خودکش حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک بکتر بند گاڑی تباہ ہوئی ہے۔

عطااللہ نے مزید کہا: حملے میں امریکی فوجیوں کو کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم مالی نقصان ہوا ہے۔

دوسری طرف طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی فوجی قافلے ہونے والے خودکش حملے میں ایک امریکی بکتربند گاڑی تباہ اور ۶ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

داعش سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں پر حملہ داعش نے کیا ہے جبکہ طالبان کا کہنا ہے کہ حملہ ہم نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے مہینے امریکی فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم ۳ امریکی فوجی شدید زخمی ہوگئے تھے۔

افغانستان میں رواں سال  کے ابتدا سے اب تک ۱۱ امریکی فوجی شدت پسندوں کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان میں ایک بار پھر شدت پسند منظم ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں اور افغان حکام طالبان اور داعش سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کو لگام دینے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close