تازہ ترین خبریں

مصر:غیرملکی سرمایہ کاروں کو شہریت دینے کا اعلان

مصری حکومت نےغیرملکی سرمایہ کاروں کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

شیعہ ان اسلام: مصری حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے نئے طریقہ کار اپنائے جارہے ہیں۔

روزنامہ رائ الیوم کا کہنا ہے کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کی خاطر مصری شہریت دینے پر غور کررہی ہے۔

پچھلے ہفتے کو مصر کی پارلیمنٹ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مصری شہریت دینے کے مسودے پر اتفاق کیا تھا۔

مصری وزیراعظم شریف اسماعیل نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: دنیا کے بہت سے ممالک میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو شہریت دی جاتی ہے۔

مصری حکام کا کہنا ہے کہ اس قانون سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ بغیر کسی پریشانی کے ملک میں کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

واضح رہے کہ سیاسی اور اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قانون کے اجرا ہونے کے بعد پاکستان اور ہندوستان سے بہت سارے تاجر مصر کا رخ کرسکتے ہیں۔

یاد رہے اس سے پہلے مصر میں صرف ان لوگوں کو شہریت دی جاتی تھی جن کے والدین میں سے ایک مصری ہوں۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں مصرنے بین الاقوامی بینک سے ۳ارب ڈالر قرضہ لیا ہے اس طرح اب مصر۱۲ ارب ڈالر کا مقروض ہوگیا ہے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close