تازہ ترین خبریں

علامہ ساجد نقوی: دفاع پاکستان کے تمام شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

تحریک اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لئے ملک کی مسلح افواج کے کارنامے بے مثال ہیں، داخلی و خارجی معاملات میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ایک قوم بن کر ارض پاک کا دفاع ضروری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تحریک اسلامی پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے راولپنڈی میں یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لئے پاک فوج نے ماضی میں جو کارنامے اور خدمات انجام دی ہیں وہ ہمیں اس بات کی طرف متوجہ کرتے ہیں کہ ہم ملکی سلامتی اور دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں لیکن ہماری توجہ اس نکتے کی طرف بھی مرکوز رہنی چاہئے کہ اگر پاک فوج اپنے پیشہ وارانہ فرائض تک محدود رہے تو وہ بہترین انداز سے پاکستان کا دفاع اور ملکی سلامتی کا تحفظ کرسکتی ہے۔

علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان داخلی اور خارجی لحاظ سے شدید مشکلات سے دوچار ہے۔

ایک طرف سرحدوں پر ازلی دشمن جارحیت دکھارہا ہے تو دوسری طرف ملک کے اندر ملک دشمن سفاک دہشت گرد ٹارگٹ کلر اور بدامنی پھیلانے والے عناصر سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے ضرب عضب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ضرب عضب کے کامیاب آپریشن کا دائرہ ملک کے دیگر شہروں تک پھیلانے کے مثبت اثرات ظاہر ہوئے ہیں اسی طرح نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بھی ملکی مفاد میں ہے تاہم انتظامیہ کی طرف سے ظالم و مظلوم اور قاتل و مقتول کی تمیز کئے بغیر بیلنس کی ظالمانہ اور غیر منصفانہ پالیسی کے نتیجے میں معاشرے کے عزت دار، معزز اور امن پسند لوگوں کی بلاجواز گرفتاریاں تشویش ناک ہیں۔

علامہ ساجد نقوی کامزید کہنا تھا کہ ان حالات میں حکمرانوں اور ملکی دفاع و سلامتی کے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں موجود بحرانوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی کو مقدم خیال کرتے ہوئے سرحدوں کے دفاع کو باہم متحد ہوکر یقینی بنایا جائے، عوام کو امن و سکون کی فراہمی انکے مذہبی حقوق اور شہری آزادیوں کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

انہوں نے دفاع پاکستان کی جنگ میں شہید ہونے والے تمام شہداءکو خراج عقیدت اور تمام غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ اپنے اندر وحدت و اتحاد پیدا کریں اور ہر قسم کے فرقہ وارانہ، مسلکی، فروعی، لسانی، گروہی اور ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر اسلام اور پاکستان کو اپنی پہلی ترجیح قرار دے کر خدمت کا عہد کریں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close