تازہ ترین خبریں

بحرینی حکومت نے سڑسٹھ تنظیموں کو دہشت گرد قرار دے دیا

رپورٹ کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے القاعدہ ، جبہت النصرہ ، نائیجیریا کے بوکوحرام ، مصر کے جہاد اسلامی ، اور مالی کے مرابطون نامی گروہوں کے ساتھ ہی حزب اللہ لبنان، بحرین کے چودہ فروری نامی انقلابی گروہ،عوامی مزاحمتی گروہوں اور سرایا الاشتر جیسی انقلابی تنظیموں ،کو بھی دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے-

بحرین میں دوہزار گیارہ میں عوامی انقلابی تحریک کو کچلے جانے کے بعد سے اب تک مسلسل پرامن مظاہرے ہو رہے ہیں –

بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت ، گذشتہ پانچ برسوں سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ملکوں کے فوجیوں کی مدد سے ملک کا انتظام جبر و استبداد سے چلا رہی ہے – بحرینی عوام سیاسی اصلاحات کے خواہاں ہیں لیکن آل خلیفہ حکومت ، عوام کو نہایت بے دردی سے کچل رہی ہے-

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close