تازہ ترین خبریںپاکستان

پاک فوج نے سپاہ یزید کے مکروہ چہرے سے نقاب ہٹا دیا

مملکت خدا داد میں سپاہ یزید کی شیعہ سنی فسادات کرانے کی ناپاک سازش کا پاک فوج نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  پاک فوج نے نہایت جرئتمندی کا مظاہرہ کرتےہوئے ایک اہم انکشاف کیاہے روالپنڈی میں یوم عاشور کو شدت پسند گروپ کی مسجد پر خود انہی کے لوگوں نے حملہ کیا۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ سانحہ رالپنڈی 2013میں حملہ کرنے والا نیٹ ورک پکڑ ا گیا ہے مسجد پر حملہ کرنے والے کوئی غیرنہیں بلکہ خود اسی مسلک کے لوگ تھے۔

 پریس کانفرنس کے دوران پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یوم عاشورہ پر راولپنڈی میں دوران جلوس دیوبندی مسجد پر حملہ کرنے اور آگ لگانے والوں کا مقصد فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا۔

پاک فوج نے جرئت مندی اور حب الوطنی کا ثبوٹ دیتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد اجمل خان کا اعترافی بیان کی ویڈیو چلا کرلوگوں کودیکھایا۔

بیان میں اس کا کہناتھا میرا تعلق باجوڑ سے ہے اور میں 2012میں پاکستان آیا، ہم 8لوگ ہیں، ہمیں ہدایات دی گئیں کہ 10محرم کو کالے کپڑے پہن کر مسجد پر حملہ کرو اس سے شیعہ سنی تصادم ہوگا جس سے حالات خراب ہو جائیں گے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا حملے کے بعد ایسا دعویٰ کیا گیا کہ شیعہ تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے، یاد رہے واقعہ کے بعد ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کی گئی تھی لیکن اسے ناکام بنا دیا گیا تھا،،آئی ایس آئی نے اس پر بہت کام کیا اور پورا نیٹ ورک بے نقاب کیا۔

و مکرو مکراللہ واللہ خیر الماکرین

شیعوں پر لگایا گیا الزام آج لائیو ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں رد کرکے پاکستانی قوم پر واضح کردیا کہ شیعہ امن پسند اور محب وطن ہیں۔

واضح رہے کہ عاشور واقعے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد گروہ کی اپیل پر اسلام آباد – راولپنڈی میں گلگت بلتستان اور پاراچنار سے تعلق رکھنے والے  ہزاروں شیعہ نوجوانوں کو بے گناہ گرفتار کر کے تشدد کیا تھا۔

 حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے امید کی جاتی ہے کہ بغیر کسی تحقیق کے شیعوں پرلگائے جانے والے الزامات، گرفتایوں اور تشدد پر پوری شیعہ قوم سے معافی مانگی جائے گی۔

یہ تو سب جانتے ہیں کہ شیعہ مسلمان دیگر بریلوی اور اعتدال پسند مسلمانوں کے کبھی بھی کسی ملک دشمنی نسلی یا قومی تعصب کا حصہ نہیں بنے بلکہ پچھلے 45 سالوں سے پاکستان کے ہر کونے میں قربانی دیتے چلے آرہے ہیں۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close