تازہ ترین خبریں

عزاداری کو اپنی جانوں پر کھیل کر بھی جاری رکھیں گے: شیعہ علماء کونسل پنجاب

 پاکستان میں شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے چہلم سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں اور مجالس کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عزاداری میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے، کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کی جائے گی۔ یہ مطالبہ انہوں نے کوٹ ادو، تونسہ شریف، جتوئی، علی پور گھلواں اور مظفر گڑھ میں کارکنوں اور عمائدین ملت کے اجلاسوں سے خطابات میں کیا۔ اس موقع پر مولانا موسیٰ رضا جسکانی، مولانا احسان علی اتحادی، سردار وسیم عباس خان، گلزار نقوی اور دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ سبطین سبزواری نے ان علاقوں میں مدارس دینیہ کا بھی دورہ کیا اور ان کی علوم اسلامی کی ترویج میں کردار کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ نوجوان نسل کو قرآن مجید اور تعلیمات اہل بیتؑ کی طرف متوجہ کیا جائے۔ انہوں نے امام بارگاہ حسینیہ علی پور کا بھی دورہ کیا اور افسوس کا اظہار کیا کہ پولیس اور ریاستی ادارے ابھی تک امام بارگاہ میں بارود رکھنے والے ملزمان کو بے نقاب کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عزاداری میں رکاٹیں کھڑی کرکے اپنے لئے بدنامی کما رہی ہے، چار دیواری کے اندر ہونیوالی مجالس کروانے پر بانیان کیخلاف مقدمات کے اندراج نے حکومت کا یزیدی کردار بے نقاب کر دیا ہے لیکن ہم جھکنے والے نہیں، عزاداری کو اپنی جانوں پر کھیل کر بھی جاری رکھیں گے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ ذکرِحسینؑ کے لئے مجالس کروانے پر مقدمات کا اندراج کرکے حکومت اپنا شوق پورا کر لے، ہم مشکلات کا سامنا کریں گے، گھبرانے والے نہیں۔ شہادت کو سعادت سمجھتے ہیں، محبت اہل بیت میں قید و بند اور صعوبتیں بھی ہمارے لئے اعزاز ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں، ان حالات کا مقابلہ ہم پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شیعہ اور سنی کی مشترکہ کاوشوں سے بنا ہے، عیدمیلادالنبی اور عزاداری کے جلوسوں کی مخالفت کرنے والوں کے بزرگوں نے تو پاکستان بننے کی مخالفت کی تھی اور قائد اعظم کو کافر اعظم قراردیا تھا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close