تازہ ترین خبریں

انچاس فیصد ووٹوں کے ساتھ اردوغان کی پارٹی انتخابات میں کامیاب

رپورٹ کے مطابق ترکی میں ہونے والے انتخابات میں جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی نے تقریبا انچاس فیصد ووٹ حاصل کیے اور اس نے ساڑھے پانچ سو پارلیمانی نشستوں میں سے تین سو پندرہ نشستیں جیت لی ہیں-

دوسرے نمبر پر آنے والی پیپلز ریپبلکن پارٹی نے پچیس اعشاریہ چار فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ گزشتہ انتخابات میں سولہ اعشاریہ تین فیصد ووٹ حاصل کرنے والی قوم پرست جماعت نیشنل موومنٹ پارٹی کو صرف بارہ فیصد ووٹ ملے۔ جبکہ کردوں کی حامی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کہ جس نے گزشتہ انتخابات میں تیرہ اعشاریہ دو فیصد ووٹ لیے تھے، اس مرتبہ دس اعشاریہ چھ فیصد ووٹ حاصل کر پائی ہے۔

موصولہ نتائج کے مطابق رجب طیب اردوغان کی جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت حاصل ہو گئی ہے لیکن آئین میں ترمیم کے لیے اسے مطلوبہ اکثریت نہیں مل پائی ہے۔ آئین میں ترمیم کے لیے ایوان کے ساڑھے پانچ سو اراکین میں سے تین سو سڑسٹھ ارکان کی حمایت ضروری ہے جبکہ اردوغان کی پارٹی کے پاس تین سو پندرہ نشستیں ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close