ایرانتازہ ترین خبریںپاکستان

پاک فوج کے سپہ سالار سے ایرانی سفیرکی ملاقات دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تاکید

پاک فوج کے نئے سپہ سالار سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرنے ملاقات میں اہم امورپرتبادلہ خیال کیا ہے۔

پاک فوج کے نئے سپہ سالار نے ایران کے ساتھ  تاریخی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ پاکستان کے تعاون کی توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔

ارنا نیوز نے خبر دی ہے کہ  پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے گفتگو میں علاقائی اور عالمی اداروں میں اور اسی طرح خاص طور سے انسانی حقوق اور پرامن ایٹمی پروگراموں کے بارے میں ایران کے مواقف کی حمایت کرتے ہوئے ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں پر مخالفت کا اظہار کیا۔

جنرل عاصم منیر نے ایران کی کامیابیوں کی آرزو کی اور ایران کے ساتھ تعلقات خاص طور سے اقتصای شعبے میں تعلقات و تعاون کی تقویت کی اہمیت  پر زور دیتے ہوئے اس سلسلے میں دونوں ملکوں کی توانائیوں اور گنجائشوں سے استفادہ کئے جانے پر تاکید کی ۔ انھوں نے سرحدوں کو مزید محفوظ بنانے اور دفاعی وفوجی تعلقات و تعاون کے فروغ کی غرض سے دفاعی و فوجی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر بھی تاکید کی ۔

اس ملاقات میں فریقین نے افغانستان سمیت علاقے کی موجودہ صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور علاقے میں امن و استحکام کے قیام کے لئے تہران و اسلام آباد کی جانب سے کوششیں جاری رکھے جانے پر زور دیا۔


Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close