تازہ ترین خبریںدنیا

امریکی سینیٹ میں یمن جنگ کے خاتمے کے لئے ووٹنگ


یمن جنگ میں سعودی عرب کی امداد روکنے کے حوالے سے قرارداد پیش کرنے اور اس پر بحث کیلئے امریکی سینیٹ میں ووٹنگ ہوئی۔ 63 سینیٹرز نے بحث کے حق میں جبکہ 37 نے مخالفت میں ووٹ کاسٹ کیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سینیٹرز نے یمن جنگ میں سعودی اتحاد کی حمایت ختم کرنے کیلئے ایوان میں قرارداد لانے کی حمایت کردی۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے اگر کانگریس نے یمن جنگ کی حمایت ختم کرنے کی حتمی قرارداد منظور کی تو وہ اسے ویٹو کردیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد لانے کیلئے یہ مناسب وقت نہیں، کیونکہ اس سے خطے میں ہماری امن کی کوششیں متاثر ہوں گی، جبکہ حوثیوں اور ایرانیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

واضح رہے کہ ترکی میں سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سے امریکا سمیت دنیا بھر میں سعودی حکومت اور ولی عہد محمد بن سلمان کی مخالفت میں شدید اضافہ ہوا ہے اور امریکا پر سعودی عرب کی غیر مشروط حمایت سے دستبردار ہونے کے لیے کافی دباؤ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ترکی میں صحافی جمال خاشقجی کے سعودی عرب کے قونصل خانے میں قتل کے بعد عالمی برادری نے بھی امریکا پر زور دیا تھا کہ وہ سعودی عرب سے اتحاد ختم کرکے یمن میں فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھائے۔

یمن میں امریکا کی پشت پناہی سے سعودی اتحاد نے مارچ 2015 میں حوثیوں کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں نہتے یمنی شہید اور لاکھوں زخمی ہوچکے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close