ایرانتازہ ترین خبریں

نیوزی لینڈ نے ایران پر پابندیاں لگا دیں

نیوزی لینڈ کی حکومت نےاسلامی جمہوریہ ایران میں حالیہ حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت میں اس ملک پرپابندیوں کا اعلان کیا ہے

 ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزلینڈ نے 22 ایرانی سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن اور وزیر خارجہ نانیا مہوتا نے ان ایران مخالف اقدامات کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ امریکا سمیت مختلف یورپی ملکوں نے ایران میں حالیہ مظاہروں کی بھرپورحمایت کا اعلان کرکے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ بین الاقوامی قوانین کے مطابق کسی بھی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والوں کی حمایت نہیں کی جاسکتی ہے۔ ایران میں ہونے والے حالیہ مظاہروں میں متعدد شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت ملک میں کسی قسم کے مظاہرے نہیں ہورہے اور ملک بھرمیں امن و امان ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close