تازہ ترین خبریںدنیا

کابل؛ چینی گیسٹ ہاؤس پر مسلح حملہ

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل میں چینی گیسٹ ہاؤس پر مسلح حملہ کیا گیا ہے۔

تسکین نیوز: افغان ذرائع نے چینی گیسٹ ہاؤس پر مسلح حملہ آوروں کے حملے اور اس جگہ پر زوردار دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل کے علاقے “نیوسٹی” میں واقع چینی گیسٹ ہاؤس پر مسلح حملہ آوروں نے حملہ کیا ہے۔

کابل کے وسط میں واقع نیوسٹی کے رہائشیوں نے “رائٹرز” کو بتایا کہ زور دار دھماکے کے بعد اس علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ گیسٹ ہاؤس میں عموماً چینی اور دیگر غیر ملکی قیام پذیرہوتے ہیں۔ خبر رساں ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں چینی شہریوں کی بڑی تعداد اس گیسٹ ہاؤس میں آئی تھی۔

اس حملے میں ممکنہ ہلاکتوں کی تعداد تاحال معلوم نہیں ہے اور ابھی تک کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان میں چینی شہریوں پر پہلے بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close