تازہ ترین خبریںگلگت بلتستان

گلگت میں شیعہ رہنماؤں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف، ہوشیار رہنے کی تلقین

رپورٹ کے مطابق،  گلگت میں خونخوار درندوں کی جانب سے شیعہ علماء اور سیاستدانوں سمیت مقامی آبادی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گلگت سمیع اللہ فاروق کی جانب سے جاری ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں 6 علما اور اکابرین پر دہشتگردانہ حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلگت کے امام جمعہ والجماعت سید راحت حسین الحسینی، اسلامی تحریک کے رہنما علامہ میرزا علی سمیت کئی اکابرین سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے جاری خط میں دہشتگردوں نے سید راحت حسین الحسینی، علامہ شیخ میرزاعلی، امامیہ کونسل کے رہنما شیرعلی، فقیر شاہ،الیاس صدیقی اورتحریک اسلامی کے سابق وزیر دیدارعلی کے خلاف منصوبہ بندی کا انکشاف کرتے ہوئے محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔

 ان شخصیات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل وحمل سے گریز کریں،اوراپنی معمول کی سرگرمیوں کو بھی محدود کریں، ڈپٹی کمشنر گلگت نے ان تمام اکابرین کی سکیورٹی کیلئے ایس ایس پی گلگت کو بھی ہدایت کردی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close